کچھ میچزمیں کارکردگی بہتر نہیں تھی

راولپنڈی (اسپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے عماد وسیم نےکہا کہ سپنرز کی کار کردگی اچھی رہی، جبکہ شاداب خان کا کہنا تھا

کہ  ہم کھلاڑی ہیں حکم کے  مطابق اچھی کارکردگی کی پوری کوشش کرتے ہیں،

یہ بات انہوں نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ٹیم خوشی سے واپس نہیں آنا چاہتی ، بھارت سے ہارنے کےبعد بڑا پریشر تھا  ہمارے سپنرز کی کار کردگی بہت اچھی رہی ،ٹیم پلیئرز کی میٹنگ کا مقصد سب کو اکٹھا کرنا تھا کوئی گروپنگ نہیں تھی۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ  مجموعی طور پر کار کردگی بہتر رہی ، جیسا حکم ملتا ہے اس پر پورا  اترنے کی کوشش کرتے ہیں ،  کچھ میچز میں کارکردگی بہتر نہیں رہی جسے تسلیم کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ  ٹیم جیتے تو خوشی ہوتی ہے، ورلڈ کپ جیتتے تو اور زیادہ خوشی ہوتی۔