ورلڈکپ:پہلا سیمی فائنل بارش سے ادھورا

مانچسٹر(رنگ نواسپورٹس) انگلینڈ اور ویلز میں جاری 12ویں کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بارش نے انٹری ڈال  کر میچ کو کسی نتیجے پر

پہنچنے سے روک دیا۔

منگل کو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ اسٹیڈیم میں انڈیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا سیمی فائنل بارش کی وجہ سے مکمل نہیں ہو سکا۔ میچ کا بقیہ حصہ بدھ کو یعنی آج کھیلا جائے گا۔ مانچسٹر کے ابرآلود موسم میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 46.1 اووروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان 211 رنز بنائے تھے

 تجربہ کار کھلاڑی راس ٹیلر 67 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔ انڈین بولروں نے ابتدائی اووروں میں انتہائی نپی تلی بولنگ کی اور نیوزی لینڈ کے بیٹسمینوں کو کسی موقع پر بھی کھل کر نہیں کھیلنے دیا۔ نیوزی لینڈ ابتدائی دس اووروں میں صرف ستائیس رنز بنائے تھے۔ کپتان کین ولیمسن نے ایک بار پھر عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 67 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔