پاکستان کی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار فتح کے ساتھ ہی آئی سی سی ٹیسٹ

چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔پاکستان ٹیم کوکراچی ٹیسٹ کی فتح کے60 پوائنٹس ملے ہیں جس کے بعد پاکستان 80پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔دوسری جانب سری لنکا کی ٹیم پاکستان کیخلاف شکست کے بعد ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلی گئی جبکہ پاکستان کی رینکنگ میں بھی ایک درجے بہتری آئی ۔پاکستان رینکنگ میں 8ویں سے 7ویں نمبر پر آگیاہے۔آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں بھارت پہلے آسٹریلیا دوسرے نمبر پر موجود ہے۔