
کراچی (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے سری لنکا کے خلاف کراچی میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز جیت لی ۔
پاکستان نے 13سال بعد ٹیسٹ سیریز میں فتح اپنے نام کی ۔پاکستان نے ٹیسٹ میں سری لنکن ٹیم کو جیت کیلئے 475رنز کا ہدف دیا تھا ،سری لنکن ٹیم 212رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی ۔پاکستان نے ٹیسٹ سیریز263 رنز سے جیت لی ۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے بہترین باو¿لنگ کی، انہوں نے 12.5اورز میں اکتیس رنز دے کرپانچ کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی ،پہلی اننگز میںشاہین شاہ نے پانچ کھلاڑیوں کو پولین جانے پر مجبور کیا ۔پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم بھی سنچری اسکور کی جبکہ میچ میں شان مسعود نے بھی سنچری کا اعزاز پنے نام کیا۔














