
نئی دہلی (ویب ڈیسک ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف
دوسرے ایک روزہ میچ میں کامیابی کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم کو تیسرے میچ میں بھی شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کرینگے۔ دوسرے میچ میں مہمان ٹیم کے خلاف شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی کا اعزاز پانے پر بہت خوش ہوں۔
انہوں نے کہا کہ فیصلہ کن میچ میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرﺅں گا۔ اپنے ایک بیان میں روہت شرما نے کہا کہ ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔














