بنگلہ دیشی کپتان کا پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست پر افسوس کا اظہار

راولپنڈی( اسپورٹس ڈیسک )بنگلہ دیشی کپتان مومن الحق نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست پر افسوس اور

شرمندگی کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ کارکردگی پر مایوسی ہے،بنگلہ دیش کی 19ٹیم نے اچھی کار کر دگی دکھائی ،ہمیں بنگلہ دیش کی انڈر 19 کی ٹیم سے سیکھنا چاہیے، پاکستانی باﺅلرز نے شاندار باﺅلنگ کی، شکست پر کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا، ہر ٹیم کو ہوم گرانڈ کراوڈ کا فائدہ ہوتا ہے،

ہماری طرف سے پارٹنر شپ اور سنچری نہیںبنی جس کی وجہ سے نقصان ہوا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مومن لحق نے کہا کہ ہم جو نیر کے لیے مثال ہیں، ہم نے میچ سے کافی سیکھا ہے، آگے آٹھ سے دس ٹیسٹ میچ ہیں جس میں اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے۔

 انہوںنے کہاکہ پاکستان آکر خوشی ہوئی، اچھے انتظامات تھے ۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ نسیم شاہ پاکستان کا مستقل ہے اس میں غصہ ہے جو فاسٹ باﺅلر کے لیے ضروری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہماری اور پاکستان کی ٹیم میں صرف بیٹنگ کا فرق تھا، پاکستان کی باﺅلنگ بھی اچھی تھی، ہر کسی ملک کو ایک دوسرے کے خلاف کھیلنا چاہیے۔

ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ پاکستان نے بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا،پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ اور بالنگ اچھی تھی،پاکستان کے ٹارگٹ تک پہنچنا آسان نہیں تھا۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں 100 رنز کی پارٹنر شپ کہ ضرورت تھی ہم ناکام رہے۔

 ایک سوا ل پر انہوںنے کہاکہ اگر آپ کسی سینئر یا جونیئر سے سیکھتے ہیں تو اچھی بات ہوتی ہے،ٹیسٹ میچ میں ہمیں بہتر کارکردگی کے لیے اچھی تیاری کرنی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمیں اس کھیل سے بہت سیکھنے کا موقع ملا،ہم اپنی ٹیم کی خامیوں کو پورا کرنے کی کوشش کرینگے۔