انڈر19ورلڈ کپ کی ہار پر خفت ، بھارتی کھلاڑی بنگلا دیشی کھلاڑیوں سے الجھ پڑے

پوچیف اسٹروم ( اسپورٹس ڈیسک )انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کھانے کے بعد بھارتی کھلاڑی آپے سے باہر آ گئے اور

بنگلا دیشی کھلاڑیوں کے ساتھ جھگڑے پر اتر آئے۔جنوبی افریقا کے شہر پوچیف اسٹروم میں کھیلے گئے انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بنگلا دیش نے بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ورلڈ چمپئن بننے پر بنگلا دیشی کھلاڑی میدان میں جشن منا رہے تھے جو بھارتی کھلاڑیوں کو کسی صورت نہ بھایا اور بھارتی کھلاڑی آپے سے باہر آ گئے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ بھارتی کھلاڑی جشن مناتے بنگلا دیشی کھلاڑیوں سے الجھ رہے ہیں اس سے پہلے کے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا جھگڑا الجھتا گرانڈ اسٹاف نے فوری طور پر پہنچ کر پیچ بچا کرایا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو علیحدہ کیا۔