ویسٹ انڈیز کے خلاف کامیابی کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں، جویریہ خان

لاہور (اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ 2020 میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا میچ انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم

کے خلاف کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 28 فروری بروز جمعہ کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے کینبرا میں شروع ہوگا
۔اس سے قبل بدھ کے روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو8 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2020کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔ میچ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی جانب سے ڈیانا بیگ ،ندا ڈار اور ایمن انور نے عمدہ باو¿لنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو 123 رنز پر ڈھیر کردیا تھا۔
مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹرز جویریہ خان، بسمہ معروف اور منیبہ علی نے عمدہ بیٹنگ کرکے ٹیم کو بآسانی 8 وکٹوں سے فتح دلائی تھی۔ جویریہ خان کو شاندار کارکردگی کی بدولت پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔ جویریہ خان نے میچ میں 28 گیندوں پر 35 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔جویریہ خان کاکہنا ہے کہ وہ پہلے میچ میں عمدہ کارکردگی پر خدا کا شکر ادا کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں کامیابی کی بڑی وجہ ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں کا یکجا ہوکر کھیلنا تھا اور یہی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا خاصا ہے۔جویریہ خان نے مزید کہا کہ پہلے میچ میں باو¿لرز نے حریف ٹیم کو جلد آو¿ٹ کرکے دباو¿ کا شکار کردیا تھا جس کا بیٹرز نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔
جویریہ خان نے کہا کہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں وقت کم ہوتا ہے لہٰذا جو ٹیم اپنی حکمت عملی کے مطابق کھیلتی ہے، کامیابی اسی کا مقدر بنتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں کامیابی کے باعث پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور تمام کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔