فیفانے کورونا وائرس کی وجہ سے فٹبال میچز کے دوبارہ انعقاد کی مخالفت کردی

زیورخ(اسپورٹس ڈیسک)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر نے کورونا وائرس کی وجہ سے فٹبال میچز کے دوبارہ انعقاد کی مخالفت کردی

ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کوئی بھی لیگ انسانی جانوں سے زیادہ قیمتی اور ضروری نہیں۔
فیفا کے صدر نیایک بیان میں فیفا کے 211 ممبر ایسوسی ایشن کو کہا ہے کہ ایسا کرنا غیر ذمہ دارانہ ہوگا۔ ہماری پہلی ترجیح اور اصول لوگوں کی صحت ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ سب اس پر عمل کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں ہر کسی کو پتا ہونا چاہیے کوئی بھی میچ، لیگ یا پھر کوئی بھی مقابلہ انسانی زندگی سے زیادہ ضروری نہیں۔ زبردستی میچز شروع کرانا غیر ذمہ دارانہ اقدام ہوگا۔ اگر حالات مکمل طور پر صحیح ہونے کے لئے انتظار کرنا پڑے تو ہمیں کرنا چاہیے۔