ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے فِٹ رہنے کی آسان سی ورزش بتادی

حیدرآباد(اسپورٹس ڈیسک)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ازخود تنہائی اختیار کئے بغیر فِٹ رہنے کی آسان سی ورزش بتاتے ہوئے بہن

انعم مرزا اور بہنوئی اسدالدین کو بھی چیلنج کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے ورزش کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے اور بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دو ہفتے گزر جانے کے بعد وہ اپنے ورک آؤٹ سیشن کو یاد کررہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں گھریلو سامان یعنی صوفہ یا کرسی کا استعمال کرتے ہوئے بھی آپ اپنے فٹنس کے اہداف حاصل کرسکتے ہیں،موجودہ دنوں میں اپنے مداحوں کو فٹنس کا بھرپور خیال رکھنے کا مشورہ بھی دیا۔
ثانیہ مرزا نے ٹانگوں کے لیے ایک مفید ورزش گھر میں رکھے صوفے کی مدد سے بڑی آسانی سے کی اور اپنی بہن اور بہنوئی کو بھی ایسی ورزش کر کے ویڈیو شیئرکرنے کا چیلنج کردیا۔