
اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) پنجاب حکومت دیہی علاقوں میں فٹ بال کی ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کرے۔ ان خیالات کا اظہار فیصل آباد
سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز فٹ بالر سردار شانی ڈوگر نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں شہروں کی نسبت دیہی علاقوں میں فٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ٹیلنٹ کو بروئے کار لانے کے لئے حکومت ٹھوس اقدامات کرے تاکہ یہ ٹیلنٹ ضائع نہ ہو، علی شیر کلب ناگوکی سرلی کے کھلاڑی سردار شانی ڈوگر نے کہا کہ گراس روٹ سطح پر کھیلوں کے فروغ کے لئے مقابلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے














