
اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر اعجازالحق نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں کراٹے کھیل کے
ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ وسائل کی کمی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراٹے کا کھیل ملک میں بے پناہ مقبولیت اختیار کر چکا ہے، تعلیمی اداروں میں عام کھیلا جانے لگا ہے اور طلباء طالبات ان مقابلوں میں بڑے شوق سے حصہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے ایشیائی سطح پر کئی میڈلز حاصل کرکے ملک کا نام روشن کیا ہے اور ہمارے ہاں وسائل کی کمی ہے اور سپانسرز کو کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں پر بھی دینی چاہئے۔ اسلام آباد سے کھلاڑیوں نے نیشنل گیمز اور قومی چیمپئن شپ میں بھی کئی میڈلز حاصل کر رکھے ہیں۔




































