کرونا وائرس کی وبا کے باعث قومی ویمن والی بال چیمپئن شپ ملتوی

اسلام آبا(اسپورٹس ڈیسک):پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام 9مارچ سے کراچی میں شروع ہونے والی قومی ویمن والی

بال چیمپئن شپ کرونا وائرس کی وبا کے باعث ملتوی کردی گئی۔
گزشتہ روز پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل انجینئر شاہ نعیم ظفر نے بتایا کہ پاکستان والی بال فیڈریشن نے یہ چیمپئن شپ عیدالفطر کے بعد منعقد کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں پاکستان واپڈا کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔
چیمپین شپ میں ملک بھر سے 11 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان پولیس، سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور اسلام آباد شامل ہیں۔