
لاہور (اسپورٹس ڈیسک ) لاہور سمیت ملک بھرمیں کرونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت کے باعث کرونا
وائرس نہ صرف انسانی زندگیاں بلکہ کرکٹ جیسا کھیل بھی نگل گیا۔ جس کے نتیجے میں کراچی شہر میں جاری پی ایس ایل سیزن 6 غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پی ایس ایل سیزن 6 کو ملتوی کرنے کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے درمیان ہونے والے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ جس کی وجہ پی ایس میں کھلے جانے والے میچوں کے کھلاڑیوں کی جانب سے کرونا وائرس میں شدت پیدا ہونے پر میچز کھلنے سے معذرت بتائی گئی ہے،یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل کے انعقاد کے دوران کرونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت پیدا ہونے پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ممتاز کرکٹر وسیم اکرم کو ڈاکٹروں نے فوری طور پر ہوٹل چھوڑنے کی ہدایات جاری کردی تھیں، جس کی روشنی میں قومی کرکٹر وسیم اکرم نے جاری لیگ چھوڑنے کے لئے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا اس سلسلے میں وسیم اکرم کے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم جو شوگر کے مریض ہیں کی زندگی کو ہوٹل میں رہتے ہوئے خطرہ ہے۔ لہٰذا فوری طور پر وہ ہوٹل چھوڑجائیں۔
کراچی میں جاری پی ایس ایل میچز میں شامل مقامی ٹیم کے ایک غیر ملکی کھلاڑی ڈیوڈ سٹیفن بھی میچ چھوڑ کر گزشتہ دوپہر براستہ دبئی واپس اپنے ملک روانہ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے پی ایس ایل سیزن 6 میچز سے دستبرداری کے لئے حکام بالا کو باقاعدہ ایک درخواست دی تھی جبکہ گزشتہ روز تین کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پی ایس ایل میں شامل ٹیموں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 6 میں 34 میچز کھیلنے جانے تھے جن میں سے 14 میچز کھیلے جا چکے ہیں باقی 20 میچز کب کھیلے جائیں گے اس کا فیصلہ تاحال نہیں ہوسکا۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کی موجودگی کے بعد بالخصوص غیر ملکی کھلاڑیوں اور ان کے آفیشلز میں تحفظات پائے جا رہے تھے۔




































