
اسلام آباد( اسپورٹس ڈیسک ڈیسک )سرکاری ٹی وی پر میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز سے تلخ کلامی اور بدتمیزی کے معاملے پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ
اسٹار شعیب اختر کا ایک اور موقف سامنے آیا ہے۔انہوں نے ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا اکاﺅنٹ کی زینت بنایا جس میں انہوں نے پی ٹی وی سے استعفیٰ دینے اور اس دن اچانک پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے تفصیل سے بتایا۔
لینڈ اسٹارشعیب اختر نے کہا کہ قوم اور اداروں کی عزت کے لیے ڈاکٹر نعمان کو معاف کردیا۔ استعفیٰ اس لیے دیا کہ آئندہ کسی سٹار کو ایسا نہ سننا پڑے۔شعیب کا موقف ہے کہ قومی اسٹار کو قومی ٹی وی پر اس طرح نہیں کہا جاسکتا۔ میں نے میزبان کو پورا موقع دیا کہ وہ معاملہ رفع دفع کرے لیکن نہ ہی انہوں نے معافی مانگی اور نہ ہی کوئی اور بات کی لہٰذا مجھے پھر شو میں ایسا رویہ اختیار کرنا پڑا۔














