
دبئی ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان نے ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل
میں رسائی حاصل کر لی۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 135 رنز بنائے۔ محمد حارث 31، محمد نواز 25، اور شاہین آفریدی 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 124 رنز تک محدود رہی۔
شمیم حسین 30، سیف حسن 18، نورالحسن 16، اور ریشاد حسین 16 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 3،3 جبکہ صائم ایوب نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان اب اتوار، 28 ستمبر کو ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف میدان میں اُترے گا۔














