ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم 21 مارچ کو ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلے گی

ہیملٹن(اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ویمنزورلڈ کپ، قومی ٹیم اپنا پانچواں میچ 21 مارچ کو ویسٹ انڈیز کےخلاف ہیملٹن میں کھیلے گی۔ 12 ویں خواتین

کرکٹ ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے نیوزی لینڈ میں جاری ہیں۔
مسلسل چار میچوں میں شکست کے بعد پاکستان کی خواتین ٹیم اپنا پانچواں میچ 21 مارچ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیڈن پارک، ہیملٹن میں کھیلے گی۔گرین شرٹس کو پہلے میچ میں بھارت، دوسرے میچ میں آسٹریلیا، تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ اور چوتھے میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
قومی ٹیم اپنا چھٹا میچ 24 مارچ کو انگلینڈ، جبکہ ساتواں اور آخری لیگ میچ 26 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل30 مارچ، دوسرا سیمی فائنل 31 مارچ جبکہ فائنل 3 اپریل کو کھیلا جائے گا۔