اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک)کے پی ٹی جونیئر ٹینس لیگ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کردیاگیاہے جس کے حسن عسکری چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی ہوں
گے اور فضل سبحان کو ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقررکیا گیا ہے جبکہ دیگر ممبران میں کامران خلیل، خورشید، خرم علی، کاشف خان اور رانا حسنین احمد شامل ہیں۔
دو روزہ کے پی ٹی جونیئر ٹینس لیگ 19 مارچ سے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ اور ٹورنامنٹ میں چھ کیٹیگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں بوائز اور گرلز کے تین، تین مقابلے شامل ہیں۔
بوائزانڈر-12، بوائز انڈر -16 بوائز اوپن، گرلز انڈر -12،گرلز انڈر-16 اور گرلز اوپن کے مقابلے شامل ہیں۔ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان 18 مارچ کو کیا جائے گا۔