
ماؤنٹ مانگینوئی:آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ، پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں 11 مارچ کو ماؤنٹ مانگینوئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔
گرین شرٹس کو پہلے دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔12 ویں ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے نیوزی لینڈ میں جاری ہیں۔ قومی خواتین ٹیم اپنا تیسرا لیگ میچ 11 مارچ کو جنوبی افریقہ کے خلاف بے اوول، ماؤنٹ مانگینوئی میں کھیلے گی۔
پاکستان ویمنز کو پہلے میچ میں بھارت نے 107 رنز اور دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے 7 وکٹوں سے شکست دی۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم اپنا چوتھا میچ 14 مارچ کو بنگلہ دیش، پانچواں میچ 21 مارچ کو ویسٹ انڈیز، چھٹا میچ 24 مارچ کو انگلینڈ جبکہ ساتواں اور آخری لیگ میچ 26 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل30 مارچ، دوسرا سیمی فائنل 31 مارچ جبکہ فائنل 3 اپریل کو کھیلا جائے گا۔














