پی ایس ایل 7:اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

کراچی(اسپورٹس ڈٖیسک) پی ایس ایل 7 کےمیچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کومطلوبہ ہدف مکمل کر کے شکست دیدی

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 169رنز کا مطلوبہ ہدف اس وقت مکمل کیا جب اس کی ایک وکٹ گری تھی اور25 گیندیں رہتی تھیں ۔پال اسٹرلنگ اور ایلکس ہیلز کی شاندار بیٹنگ نےاسلام آباد یونائیٹڈ کو فتح دلائی

دونوں بلے بازوں نے کی58 بالز پر 112رنز اسکور کیے ۔ایلکس ہیلز نے 54گیندوں پر 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔۔رحمن اللہ 27 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔

قبل ازیں  پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ پشاور زلمی کے 4 کھلاڑی 35رنز پر آئوٹ ہوکر پویلین آگئے ۔

شیرفین ردرفورڈ نے شعیب ملک کے ساتھ  5 ویں وکٹ کیلئے 73 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے پشاور زلمی بیٹنگ لائن اپ کو سہارا دیا۔

پشاور زلمی کے شعیب ملک 25 ، بین کٹنگ 26 رنز بنا کر پولین لوٹ آئے فہیم اشرف اور حسن علی نے 2، 2وکٹ حاصل کیے۔