پی ایس ایل 7 : ملتان سلطانز نے کرا چی کنگز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

کراچی (نمائندہ رنگ نو )پی ایس ایل 7 کے پہلےمیچ میں ملتان سلطانز نےکرا چی کنگز کو 7 وکٹوں سےہرادیا۔

ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ۔شرجیل نے 43 رنزکی دھواں دھار اینگز کھیلی،جوکلارک نے 26 بابر اعظم نے 23 رنز اسکور کیے،لوئس گریکری  14 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔عمران نے تین کھلاڑی ،خوش دل اور شاہ نواز دہانی نے ایک ایک کھلاڑی کو شکار کیا۔ملتان سلطانزکے محمد رضوان 52 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔اوپنرشان مسعود نے 26 رنز بنائے۔ملتان سلطانز نے 125 رنز کا ہدف 19ویں اوورز میں مکمل کرکیا  ۔