پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 29 جنوری سے ہوں گے

اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک ):پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری پاکستان کپ ون ڈے

ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 29 جنوری سے کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں بلوچستان، سدرن پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، نادرن اور سنٹرل پنجاب کی ٹیمیں شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 29 اور 30 جنوری کو جبکہ فائنل 31 جنوری کو کھیلا جائے گا ۔