قومی جونیئر بیڈمنٹن چیمپیئن شپ جمعرات سے شروع ہوگی

اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک )پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیراہتمام قومی جونیئر بیڈمنٹن

چیمپیئن جمعرات کو عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس، چارسدہ میں شروع ہوگی۔ پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے صدر واجد علی چوہدری نے بتایاکہ چیمپیئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ملک بھر سے 9 ٹیموں کے کھلاڑی حصہ لیں گے جن پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد شامل ہیں، چیمپیئن شپ میں بوائز انڈر15، بوائز اور گرلز انڈر-17 اور مینز اینڈ ویمن انڈر-19 کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے بعد پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن پہلے ٹورنامنٹ کا آغاز کر رہی ہے، اور چیمپیئن شپ کے دوران کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا۔