اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ویمن والی بال چیمپئن شپ9 مارچ
سے کراچی میں شروع ہوگی، جس میں پاکستان آرمی کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل انجینئر شاہ نعیم ظفر نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 11 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان پولیس، سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور اسلام آباد شامل ہیں۔ چ
یمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کی میٹنگ 8 مارچ کو ہوگا جس میں چیمپئن شپ کے قوانین کے بارے میں آگاہ اور ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ 13 مارچ تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔