عالمی تائیکوانڈو فیڈریشن کی جنرل کونسل کا آن لائن اجلاس 6 اکتوبر کو ہوگا

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) عالمی تائیکوانڈو فیڈریشن کی جنرل کونسل کا آن لائن اجلاس 6 اکتوبر کو ہوگا جس میں پاکستان کی نمائندگی

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل ریٹائرڈ وسیم احمد جنجوعہ کریں گے۔
پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل ریٹائرڈ وسیم احمد جنجوعہ نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عالمی تائیکوانڈو فیڈریشن کی طرف سے ابھی تک اجلاس کا ایجنڈا جاری نہیں کیا گیا ہے اور امید ہے کہ عالمی تنظیم اجلاس کا ایجنڈا آئندہ ہفتے جاری کر دے گی۔