فٹ سال کوچنگ کورس 8 اکتوبر سے شروع ہو گا

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے زیر اہتمام تین روزہ فٹ سال کوچنگ کورس 8 اکتوبر سے سوات میں شروع ہو گا۔

پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سینئر نائب صدر عدنان احمد ملک نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو میں بتایا کہ کورس کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور کورس میں ہر صوبے سے مرد اور خواتین کوچز شرکت کریں گی۔
کورس 10 اکتوبر تک جاری رہے گا کورس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے شرکا میں اسناد بھی تقیسم کی جائیں گی۔ کورس کے سلسلہ میں آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے عدنان ملک کمیٹی کے چیئرمین، افراسیاب وائس چپرمین اور معین الدین سیکرٹری ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں انور خان، اقرا نسیم، سیف اللہ اور ناصر ایاز شامل ہیں۔