ورلڈ کپ: آسٹریلیا نےانگلینڈ کو64زنز سےہرا کرسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

لارڈز (ویب ڈیسک ) ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا نےانگلینڈ کو64زنز سےہرا کرسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔

 ۔ آسٹریلیا نےپہلے بائیس اوور زمیں بغیر کسی نقصان کے 122 بنائے لیکن انگلینڈ نے اگلے28 اورز میں عمدہ بولنگ کی ۔ آسٹریلیا کی پہلی وکٹ وارنر 53 رنز بنانے کے بعد معین علی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ ون ڈاؤن آنے والے عثمان خواجہ صرف 23 رنز ہی بناسکے اور آؤٹ ہوگئے تاہم آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے شانداز کھیل کا مظاہرہ کیا اور سنچری مکمل کی، ایرون فنچ کے آؤٹ ہونے کے بعد انگلینڈ نے آسٹریلوی بلے بازوں کو زیادہ دیر وکٹ پر کھڑے نہ رہنے دیا۔

آ سٹریلیا کی جانب سے اسٹیو اسمتھ اور الیکس کیرے نے مزاحمت کی کوشش کی تاہم اسمتھ 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جب کہ الیکس کیرے نے ناقابل شکست 38 رنز بنائے۔ انگلش بولرز نے اننگز کے آخری 15 اوورز میں زبردست بولنگ کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت آ سٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 285 رنز ہی بناسکی۔

آسٹریلیا کے 286 رنز کے جواب میں ہوم ٹیم 221 رنز پر ڈھیر ہوگئی، آ سٹریلیا کے فاسٹ بولنگ اٹیک کے سامنےانگلش بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام ہوگئی، پیسربہرینڈرف اور مچل اسٹارک نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے انگلش بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا د۷یے، رواں ورلڈکپ میں ریکارڈ ہدف دینے والی انگلش ٹیم کے 6 پلیئرز ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

 فاسٹ بولربہرینڈرف نے پہلے ہی اوور میں اوپنر ونس کو صفر پر بولڈ کر دیا جب کہ 15 کے مجموعے پر جوئے روٹ کو مچل اسٹارک نے چلتا کیا، 26 کے مجموعی اسکور پر کپتان مورگن کو بھی اسٹارک نے پویلین کی راہ دکھا دی، وہ صرف 4 رنز ہی بنا سکے، جس کے بعد بیرسٹو بھی 27 رنز پر کیچ ا?ؤٹ ہوگئے، 53 رنز پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد بین اسٹوکس اور بٹلر نے پانچویں وکٹ پر 71 رنز جوڑے تاہم بٹلر 25 رنز بنا کر بین اسٹوکس کا ساتھ چھوڑ گئے اور یوں 124 کے مجموعے پر آدھی انگلش ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

 انگلینڈ کی تمام امیدیں اس وقت دم توڑ گئیں جب ایک اینڈ پر ڈٹے ہوئے بین اسٹوکس 89 رنز پر بولڈ ہوگئے، ان کے آؤٹ ہوتے ہیں وکٹیں گرنے کی لائن لگ گئی اور پوری ٹیم 45 ویں اوور میں 221 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کرس ووکس 26، معین علی 6،عبدالرشید 25 اور آرچر ایک رنز بنا کر پؤٹ ہوئے۔ پسٹریلیا کی جانب سے جیسن بہرین ڈوف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ مچل اسٹارک نے 4 اور اسٹوئنس نے ایک وکٹ حاصل کی۔