گندم کی امدادی قیمت 1400روپے فی من مقرر کردی گئی

 اسلام آباد(ویب ڈیسک ) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی امدادی قیمت 14سو روپے فی من مقرر کر

د ی ،کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت 1400 روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گندم کی خریداری کے عمل کی نگرانی کیلئے اعلیٰ سطح گروپ کی تشکیل کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ای سی سی کو پاسکو کی جانب سے 18 لاکھ ٹن گندم خریداری کے انتظامات پر بریفنگ د ی جائے گی۔ اجلاس میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور معیشت پر اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔