ایف بی آر نے فارم ایچ داخل کرنے کی مدت میں 15 اپریل تک توسیع کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مینوفیکچررز اور ایکسپورٹرز کی طرف

سے ریفنڈ کلیمز کے فارم ایچ داخل کرنے کی مدت میں 15 اپریل 2020ءتک توسیع کر دی ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق ٹیکس عرصہ جولائی 2019ئ، اگست 2019ئ، ستمبر 2019ءاور اکتوبر 2019ءکیلئے فارم ایچ جمع کرانے کی مدت میں 15 اپریل 2020ءتک کی توسیع کی گئی ہے۔