پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان

اسلام آبا د ( ویب ڈیسک ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر ملکی سطح پر بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے

۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ کا آغاز کردیا ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح کم کرکے ریلیف بڑھایا جاسکتا ہے، ، اوگرا حتمی سمری 13 اگست کو وزارت خزانہ بھجوائے گا۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 15 اگست کو ہوگا۔