پچیس اشیائے ضروریہ کے نرخ مزید بڑھ گئے:مہنگائی میں 3.35 فیصد اضافہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک )ملک میں مہنگائی کی شرح میں 3 اعشاریہ 35 فیصد ہوا اور 25 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں۔

گزشتہ ایک ہفتے میں چکن، ٹماٹر، آلو، پیاز، خشک دودھ، انڈے، دال مونگ،بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 3 اعشاریہ 35 فیصد کا اضافہ ہوا اور مہنگائی کی شرح 42.31 فیصد کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 25 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔11 کے نرخوں میں کمی ہوئی اور اس دوران 15 اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے جن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں چکن، ٹماٹر، آلو، پیاز، خشک دودھ، انڈے، دال مونگ شامل ہیں، جبکہ بجلی، پٹرول، سگریٹس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔
اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے جن اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں گھی، لہسن، دال مسور، دال چنا اور کوکنگ آئل شامل ہے جب کہ چینی، ایل پی جی، ڈیزل اور جلانے کی لکڑی بھی سستی ہوئی۔