فائن آٹے کے بعد میدہ اورسوجی کی برآمد پرپابندی ،نوٹیفکیشن جاری

 اسلام آباد( ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت نے فائن آٹا پر پابندی کے بعد میدہ اور سوجی کی برآمد پرعائد

پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے، جس کے مطابق پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

سرکاری طور پر جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیاہے کہ وفاقی کابینہ نے یکم نومبر کو پابندی کی منظوری دی تھی۔

ذرائع کا کہناہے کہ میدہ اور سوجی کی برآمد پر پابندی کے پی حکومت کی درخواست پر لگائی گئی۔ میدہ اور سوجی کی آڑ میں افغانستان کو اسمگلنگ ہورہی ہے، حکومت گندم,آٹے اور فائن آٹے کی برآمد پر پہلے ہی پابندی عائد کرچکی ہے۔وفاقی حکومت نے گندم اور آٹے کی برآمد پر 11 ستمبر 2019 کو پابندی لگائی تھی، حکومت نے فائن آٹے کی برآمد پر 26اکتوبر 2019کو پابندی لگائی تھی۔