
فیصل آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں ترشاوہ پھلوں کا قابل کاشت رقبہ ایک لاکھ 99ہزار ہیکٹرز تک پہنچ گیا
ہے جبکہ پیداوار بھی 20لاکھ ٹن سالانہ ہو گئی ہے ۔ گزشتہ سال 4لاکھ میٹرک ٹن سے زائد کنو برآمد کرکے 79ملین ڈالر زسے زائد زرمبادلہ حاصل کیاگیاہے۔
سٹرس فروٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے ترجمان نے بتایاکہ ترشاوہ پھلوں نے بین الاقوامی فروٹ مارکیٹس میں اپنی اہمیت کے لحاظ سے ایک نئی جہت حاصل کرلی ہے کیونکہ یہ پھل نہ صرف اپنے اندر انسانی صحت کو برقرار رکھنے کے حوالے سے بہترین غذائی عناصر کا مجموعہ ہے بلکہ کینسر ، بلند فشار خون ، افعال جگر ومعدہ کی درستی اور ان بیماریوں کے خلاف بھر پور قوت مدافعت پیدا کرنے کا بھی حامل ہے۔
انہوںنے بتایاکہ ماہرین زراعت کی کاوشوں سے بغیر بیج یا بہت کم بیجوں والی نئی اقسام کی کاشت کے شاندار نتائج حاصل ہوئے ہیں جن کی مانگ میں بھی اضافہ ہواہے ۔














