اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اظہاردلچسپی

اسلام آباد (ویب ڈیسک،خبر ایجنسی ) پاکستان میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں

اضافہ کے طریقوں پر غور کرنے کیلئے وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں وزارت خزانہ میں منعقد ہوا ۔

 اجلاس میں ڈیجیٹل پاکستان کی چیفتانیہ ایدروس، گورنرا سٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر، سیکریٹری خزانہ نوید کامران بلوچ اور نیویارک میں قائم تھرائیو کیپٹل کے سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔ اس گروپ کے وینچر کیپٹل کی مالیت 2 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔

 اجلاس کے دوران تھرائیو کیپٹل نے پاکستان میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے شعبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا جس کے نتیجہ میں پاکستان میں اس شعبہ کے آغاز میں مدد ملے گی۔