
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف ) ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج جمعرات کو ہوگا ۔اجلاس میں
پاکستان کیلئے 46 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کی منظوری دی جائے گی ۔
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا آج ہونے والے اجلاس میں پاکستان کیلئے 46 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کی منظوری دی جائے گی ۔اسسلسلے میں آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ حکومتی معاشی پالیسیوں کا مثبت اثرات آرہے ہیں اور معاشی استحکام بحال ہورہا ہے اندرونی اور بیرونی خسارے کم ہورہے ہیں لہٰذا معاشی استحکام کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے مشکل حالات کے باوجود قرض پروگرم پر بہتر عملدرآمد کیاجارہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پہلے جائزہ مذاکرات گزشتہ ماہ ختم ہوگئے تھے اس سے قبل آئی ایم ایف نے معاشی اہداف کے حصول میںحکومتی اقدامات کا اعتراف کیا تھا ۔




































