
کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام )پاکستان بھر کی صرافہ مارکیتوں میں بدھ کو 200 روپے کےاضافہ سے فی تولہ
سونا85150 روپے ہوگیا ۔
دس گرام سونے کی قیمت 172 روپے کے اضافہ سے 73002 روپے ہوگئی ۔عالمی مارکیٹ میں سونا مستحکمُ سونا 1480 ڈالر فی اونس کی سطح پر برقرار رہا ۔
چئیرمین آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن،ڈپٹی کنوئنیر فیڈریشن آف پاکستان اسٹینڈنگ کمیٹی جیمز اینڈ جیولرز محمد ارشد کے مطابق لوکل مارکیٹ میں چاندی 1010 روپے فی تولہُ فروخت ہوئی ۔














