انڈر انوائسنگ کے خاتمے کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے،چیئر مین ایف بی آر

اسلام آباد (ویب ڈیسک،خبر ایجنسی) چیئرمین ایف بی آر سیّد شبر زیدی نے کہا ہے کہ ایف بی آر درآمدات پر انڈر

انوائسنگ کے خاتمہ کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے۔
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ جائزہ نظام اور طریقہ کار میں بہتری لائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود ایف بی آر اس معاملہ پر ایوان ہائے صنعت و تجارت اور تاجر برادری کی حمایت کا متمنی ہے۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ یہ ایشو مقامی صنعتوں کے فروغ کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔