
اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے وزیر اعظم ریلیف پیکیج پر عمل درآمد سے قبل
ہی گھی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
کارپوریشن کی نے ملک بھر کے اسٹوروں کو ڈالڈہ کے بعدمن پسند گھی اورتیل کی قیمتوں میں خاموشی سے فی کلو15سے 16روپے فی کلو اضافے کاسرکلر بھجوا دیا گیا۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان ریلیف پیکیج کے تحت عوام کو آٹا،چینی،گھی آئیل،چاول اور دالوں پر سبسڈی دینے کے دعووں پر ابھی تک عمل درآمد نہیں کیا جا سکا۔ اب کارپوریشن نے مختلف گھی اور تیل کی قیمتوں میں ایک مہینے کے دوران دوسری بار خاموشی سے اضافہ کردیا گیا ہے
۔کارپوریشن کی جانب سے ملک بھر کے اسٹوروں کو بھجوائے جانے والے نوٹیفکیشن کے مطابق من پسند گھی کے ایک کلو گرام پاؤچ کی قیمت لاہور،اسلام آباد،پشاور اور ایبٹ آباد زون کیلئے 15روپے اضافہ کے ساتھ 175روپے سے بڑھا کر 190روپے کردیا گیا ہے جبکہ کراچی زون کے لئے قیمت میں 16روپے اضافہ کیا گیا ہے اس سے قبل 5دسمبر کو کارپوریشن کی جانب سے 5کلو ڈالڈا گھی اور تیل کی قیمتوں میں 25 روپے کااضافہ کیا گیا تھا۔
کارپوریشن کو حکومت کی جانب سے ملنے والی 6 ارب روپے کی گرانٹ کے بارے میں بھی تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکا ہے۔
اس سلسلے میں جب کارپوریشن کے ایم ڈی عمر لودھی اور ترجمان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے کوئی جواب نہ دیا عوامی حلقوں نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے گھی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر وزیر اعظم ریلیف پیکیج کے تحت آٹے چینی،گھی تیل،چاول اور دالوں کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔




































