
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مارچ کے لئے ایل این جی کی قیمت
میں اضافہ کر دیا ہے۔ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لئے ایل این جی کی قیمت میں 0.53 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اسی طرح سوئی سدرن کےلئے ایل این جی کی قیمت میں 0.54 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔ مارچ کے لئے سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 11.3670 فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن سے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 11.3681 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔














