سندھ حکومت جیمز اینڈ جیولززکو کاروبار کھولنے کی اجازت دے،محمد ارشد

کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام )چئیرمین جیولرز ایسوسی ایشن محمد ارشد نے کہا ہے کہ جیمز جیولرز اور جیولری ورک شاپس کو ایس او پی

بنا کر کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔
یہ بات انہوں نے رنگ نو ڈاٹ کام سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ان کا کہنا تھا کہ کونا وائرس کے سبب 30 دن کے لاک ڈآؤن سے صنعت کا کاروبار شدید متاثر ہے ،اور مزدور طبقہ بھی گھروں میں بیٹھا ہے۔اس صورتحال میں محنت کشوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں ۔
محمد ارشد نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ جیولرز کارخانے کھولنے کی اجازت دی جائے اور اس کیلئے ایس او پیر بنائے جائیں ،ہم اس پر عملدرآمد کرائیں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیولری کے شعبے سے وابستہ تاجروں بالخصوص کاریگروں کو آسان اقساط پر بلا سود قرضہ فراہم کیا جائےاور وفاقی یوٹیلٹی بلز پر 3ماہ کیلیے %50 سبسڈی دینے کااعلان کیا جائے ۔