ا سٹیٹ بینک کے احکا م نظر انداز:صارفین سے مارک اپ وصولی شروع کردی

اسلام آباد (تجارت ڈیسک)ملک بھر میں کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں لوگوں کو

سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ وہاں بینکوں اور ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو سہولیات کی فراہمی کے بجائے بے جا تنگ کیا جارہا ہے۔بینکوں کی جانب سے مارک اپ میں چھوٹ دینے کے بجائے پہلی والی شرح سے ہی وصولی جاری ہے جبکہ ٹیلی کام کمپنی (نیاٹیل) کی جانب سے بلوں کی ادائیگی نہ کرنے والے صارفین کے کنکشن کاٹنا شروع کر دیئے گئے ہیں۔
حکومت پاکستان کی جانب سے گزشتہ ماہ گیس اور بجلی کے بلوں کی ادائیگیوں میں عوام کو رعایت دیتے ہوئے صارفین کو بل کو اقساط میں ادائیگی کیلئے واضح احکامات جاری کئے تھے اس کے ساتھ ساتھ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے واضح ہدایات جاری کی تھیں کہ بیکنگ صارفین کی مشکلات کے پیش نظر ملک بھر میں بین مارک اپ میں چھوٹ دیں لیکن اس کے عکس بینکوں نے سٹیٹ بینک کی ہدایت کو نظر انداز کرتے ہوئے صارفین سے پہلی والی شرح سے ہی وصولی شروع کر دی ہے جس سے صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
طویل لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ گھروں میں قید ہیں ان کے پاس جمع پونجی ختم ہوگئی ہے،جبکہ کمپنی نے اپنی من مانیاں شروع کررکھی ہیں اور صارفین کی مشکلات کی پرواہ کئے بغیر بل ادا نہ کر پانے والے صارفین کے کنکشنز کا ٹنا شروع کر دیئے ہیں۔جبکہ دفاتر بند ہونے سے صارفین دھکے کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔