شہری خیراتی اداروں کو قانونی طریقوں سےعطیات منتقل کریں :اسٹیٹ بینک

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شہریوں سے قانونی ذرائع سے اپنے عطیات رجسٹرڈ خیراتی اداروں کو منتقل کرنے کی ہدایت

کی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سایٹ ٹویٹرپرجاری پیغام میں شہریوں سے کہاہے کہ وہ رجسٹرڈ خیراتی اداروں کوعطیات بھیجتے وقت حفاظتی طرزعمل کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہاکہ شہری صرف بینکوں اورسٹیٹ بینک کی لائسنس یافتہ کمپنیوں کے ذریعہ اپنے عطیات بھیجیں۔ہنڈی اورحوالہ کے ذریعہ رقوم کی ترسیل غیرقانونی اورقابل سزا جرم ہے۔ ترجمان نے کہاکہ ممنوع تنظیموں اوراداروں کو عطیات نہ دی جائیں۔ان تنظیموں کی فہرست ویب سائٹ nacta.gov.pk پردستیاب ہے۔