
واشنگٹن (ویب ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے کہا ہے کہ کورونا وائرس اور اس کے نتیجے میں لاک ڈاؤن نے عالمی معاشی بحران
کو جنم دیا ہے تاہم سب سے زیادہ متاثر وہ ممالک ہوئے ہیں جن کی معیشت کا انحصار سیاحت جیسے خدمات کے شعبوں پر ہے۔
یہ بات آئی ایم ایف کی چیف ماہر معاشیات گیتا گوپی ناتھ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کیا۔انھوں نے کہا کہ کورونا وباء سے دنیا بھر میں پیداواری و کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئیں جس سے عالمی سطح پر معاشی بحران نے جنم لیا، ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ متاثر ہونے والوں میں وہ ممالک ہیں جن کی معیشت کا انحصار سیاحت کے شعبے پر تھا،سیاحتی سرگرمیوں کے تعطل سے ان کی اقتصادی شرح نمو بہت زیادہ خراب ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے بحران جتنے بھی شدید تھے مخصوص علاقوں تک محدود تھے مگر کورونا وباء سے پوری دنیا متاثر ہوئی، اس وباء کے نتیجے میں رواں سال جدید اور ابھرتی ہوئی معیشتیں بھی کساد بازاری کا شکار ہوسکتی ہیں۔




































