
اسلام آباد (ویب ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے صارفین سے اس سال 200 ارب روپے کے اضافی ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ایف بی آر کی دستاویز کے مطابق 6 دیگر ٹیکسز کی مد میں مجموعی طور پر 501 ارب وصولی کا ہدف ہے جبکہ گزرتے سال دیگر ٹیکسز کی مد میں 300 ارب وصول کیے گئے۔
آئندہ سال پیٹرولیم لیوی کی مد میں 450 ارب وصول کیے جائیں گے اور گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کی مد میں 15 ارب وصول ہونگے جبکہ اسلام آباد انتظامیہ صارفین سے 20 ارب سے زائد کے ٹیکس وصول کرے گی۔
گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کے ذریعے 10 ارب روپے، موبائل ہینڈ سیٹ لیوی کی مد میں 5 ارب 80 کروڑ روپے اور اگلے سال ائرپورٹ ٹیکس کی مد میں ڈھائی کروڑ وصولی کا ہدف ہے۔یہ تمام ٹیکسز ایف بی آر کے 4963 ارب روپے کے ہدف کے علاوہ ہیں۔




































