
#راولپنڈی (ویب ڈیسک) چیئر پرسن ایف بی آر نوشین جاوید امجد نے کہاہے کہ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور تجاویز سے بہترین بجٹ مرتب کیا
جائے گا جبکہ کرونا وبا کے پیش نظر رواں برس ایک غیر معمولی بجٹ ہو گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر صبور ملک کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کے باعث کاروبار بند ہونے سے ٹیکس اہداف پورے کرنے میں دشواری کا سامنا ہے، اگلے مالی سال کا بجٹ تیاری کے آخری مراحل میں ہے، بہترین بجٹ کی تیاری کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز اکٹھی کی جار ہی ہیں۔
۔ وفد میں گروپ لیڈر سہیل الطاف اور سابق صدر زاہد لطیف خان شامل تھے۔ چیئر پرسن ایف بی آر نوشین جاوید امجد نے راولپنڈی چیمبر کی جانب سے بجٹ تجاویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور تجاویز سے بہترین بجٹ مرتب کیا جائے گا۔




































