
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت نئے وفاقی بجٹ میں نئے ٹیکس نہیں
لگائے گی، کئی اشیا پر ڈیوٹیز کو بھی کم کیا جارہا ہے، معیشت کو فروغ دینے اورروزگارکے مواقع پیداکرنے والے شعبوں کومراعات دی جائیں گی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی 72 سالہ تاریخ میں کبھی برآمدات نہیں بڑھ سکیں، موجودہ حکومت نے برآمدات کے فروغ کیلئے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آغازکیا تو اسے20 ارب ڈالر کے بجٹ خسارہ کا سامنا تھا، حکومت نے اصلاحات کے پروگرام کا آغازکیا اوراب بجٹ کے خسارے میں نمایاں کمی لائی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت نے زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ کیلئے اقدامات بھی کئے ہیں اوران کوششوں کے نتیجہ میں سٹیٹ بینک کے ذخائر کو 12 ارب ڈالر تک لے جایا گیا۔مشیرخزانہ نے کوروناوائرس کی وباء کے تناظرمیں مستقبل کو مشکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں زیادہ محنت کرنا ہوگی۔




































