بیرونی قرض کی مد میں 5کروڑ 90لاکھ ڈالر ادا کر دیئے،اسٹیٹ بینک

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان نے ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ادا کیے گئے۔اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعلامیہ

کے مطابق 8 مئی تک مرکزی بینک کے ذخائر کم ہوکر 12 ارب 27 کروڑ ڈالر ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک اعلامیہ کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 47 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ ملکی مجموعی ذخائر کی مالیت 18 ارب 74کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔اس سے قبل مرکزی بینک نے کہا تھا کہ مالی سال 2020-19کے پہلے نو ماہی مین جولائی سے اپریل کے دوران بیرون ملک سے 18 اعشاریہ 78 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق مالی سال 2019-18 کے اس دورانیے میں 17 اعشاریہ 80 ملین ڈالرکی ترسیلات زرموصول ہوئی تھیں۔
اسٹیٹ بینک اعلامیہ کے مطابق اپریل 2020 کے دوران ترسیلات زرکی مالیت 1اعشاریہ 790 ملین ڈالررہی تھی۔گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک نے کہا تھا کہ مختلف کمپنیوں میں کام کرنے والے ملازمین کے تحفظ کے لیے مختلف بینکوں نے 30 اپریل تک 209 کمپنیوں کو 23 ارب روپے کے قرضہ جاری کیے۔
اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری بیان کے مطابق قرضوں سے 2 لاکھ 20 ہزار ورکرز کی ملازمتوں کو تحفظ ملے گا۔اسٹیٹ بینک سے جاری بیان کے 1100کمپنیوں کی 90ارب روپے کے قرضوں کی درخواستیں زیر غور ہیں۔