عوام پر پٹرول بم گرادیا گیا، پٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت نے عوام پر پٹرول بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں

اضافہ کردیا ۔حکومت کی جانب سے جاری نئی قیمتوں کے مطابق ،پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 13 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پٹرول اب 110 روپے 70 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔ اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 1 روپیہ 79 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد ہائی ا سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 112 روپے 55 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گی۔ مٹی کا تیل ایک روپیہ 89 پیسے فی لیٹر مہنگا کرتے ہوئے اس کی قیمت 81 روپے 89 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ شب بارہ بجے سے ہو گیا ہے ۔