پچھترفیصد پاکستانی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے پر سخت پریشان

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پچھترفیصد پاکستانی اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں اضافے پر سخت پریشان ہیں ، ساٹھ فیصد نے حکومت کی معاشی پالیسی

ناکام قرار دےدیں،ایپسوس کے سروے میں پاکستانیوں کی ملکی حالات خراب ہونے کی پیش گوئی کر دی۔
سال دوہزار انیس سے بیروزگاری اور غربت اہم ترین مسئلہ، چھیاسی فیصد پاکستانیوں کا روزگار کے غیر محفوظ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایپسوس کے سروے میں پچھتر فیصد پاکستانیوں نے مہنگائی کو سب سے اہم مسئلہ قرار دیدیا۔ ستر فیصد نے غربت کو پریشان کن کہا۔
ساٹھ فیصد نے حکومت کی معاشی پالیسی ناکام قرار دے دیں۔اڑتیس فیصد پاکستانیوں نے ملکی حالات خراب ہونے کی پیش گوئی کی- چھیاسیفیصد پاکستانی روزگار کے محفوظ ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں بھی پر اعتماد نظرنہیں آئے۔