
اسلام آباد (ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی، جاری
نوٹیفیکیشن کے مطابق مٹی کے تیل پر 15.44 فیصد سے سیلز ٹیکس کم کرکے 10.07 فیصد مقرر کی ہے ۔ لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 3.67 فیصد مقرر کردی گئی۔ لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 7.56 فیصد تھی، پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کی شرح برقرار رہے گی۔



































